جامعہ نعیمیہ میں’’ بین المدارس مقابلہ حسن نعت‘‘طلبہ نے کلام سے سماں باندھ دیا

جامعہ نعیمیہ میں’’ بین المدارس مقابلہ حسن نعت‘‘طلبہ نے کلام سے سماں باندھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)جامعہ نعیمیہ میں’’ بین المدارس مقابلہ حسن نعت‘‘کاانعقاد کیا گیا۔جس میں پنجاب بھر کے مدارس کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔طلبہ کے ایمان افروزکلام سے سماں باندھ دیا۔اول پوزیشن جامعہ ام اشرف جمال کے حافظ شکیل احمد،دوسری ڈاکٹرسرفراز نعیمی انسٹیٹیوٹ کے حافظ محمداحسن اورتیسر ی پوزیشن جامعہ نعیمیہ کے حافظ مزمل حسین قادری نے حاصل کی۔طلبہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے کلام باری تعالیٰ اور حضور نبی کریم ؐکی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔ اور حاضرین کی بے پناہ داد وصول کی۔پروگرام کی صدارت ممتازعالم دین مولانا منشاء تابش قصوری نے فرمائی۔


جبکہ مرغوب احمدہمدانی،سرورحسین نقشبندی،قاری محمدارشد نقشبندی،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری غلام دستگیر نعیمی ، مولانا خلیل سلطان صدیقی، ڈاکٹر محمدسلیما ن قادری،،مفتی غلام مرتضی نقشبندی ،مفتی محمد ہاشم رضوی،پیرسید زین العابدین ،مفتی عارف حسین سمیت ملک کے نامو ر ثناء خوان،علماء کرام نے خصوصی طورپرشرکت کی۔یادر رہے کہ تمام مقابلوں میں پوزیشن لینے والے تمام طلبہ کو انعامات 11مارچ کو جلسہ دستارفضیلت وتقسیم اسنادمیں دیئے جائیں گے۔