پی پی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

پی پی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)َپاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر انسانی حقوق ونگ لاہور کی رہنما ساجدہ جاوید کی رہائش گاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنما نصیر احمد ، گل نازسعدیہ ، شاہین ،عاصمہ ، وقاص پرنس، توقیر اکرم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو معاشرہ میں مقام دلانے اور ان کو باوقار شہری بنانے کے لیے جدوجہد کی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے اقتدار سے پہلے اور اقتدار میںآنے کے بعد خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید خاتون تھیں اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کی عوام نے انہیں اقتدار میں لا کر ثابت کیا کہ خواتین بھی ذمہ داریاں ملنے پر معاشرہ کی بہترین فرد ثابت ہو سکتی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے خاتون کو وزیر اعظم بنانے کے ساتھ ساتھ سیپکر قومی اسمبلی ، ڈپٹی سپیکر ، وزیر خارجہ اورمتعدد عہدوں پر بنا یا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم میں بھی انہیں اعلی عہدوں پر نامز دکیا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی قانون سازی کی اور اسمبلیوں سے بل منظور کروائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی معاشرہ میں خو اتین کو باوقار بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت تشدد کے خاتمہ کے قانون پر عملدرآمد کروائے۔ تمام شہروں میں کرائسس سنٹر ز بنائے جائیں ۔جنرل الیکشن میں خواتین کو براہ راست منتخب کرنے کے لیے ٹکٹیں جاری کی جائیں ۔ تیزاب گردی میں ملوث افراد کو فوری سخت سزائیں دی جائیں۔ صنفی امتیازی سلوک پر مبنی قوانین کا خاتمہ کیا جائے۔