خواتین شراکت اقتدارکیلئے پیپلزپارٹی کابھرپورساتھ دیں،اشرف بھٹی

خواتین شراکت اقتدارکیلئے پیپلزپارٹی کابھرپورساتھ دیں،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ خواتین شراکت اقتدارکیلئے پیپلزپارٹی کابھرپورساتھ دیں۔ ہماری قیادت کے نزدیک خواتین آج بھی پیپلزپارٹی کی سیاست کامحوراور طاقت ہیں۔پیپلزپارٹی خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔اگرپیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بنائے تو معاشرے میں خواتین کی عزت اور اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ خواتین ہاؤس وائف ہوںیاکوئی ہاؤس جاب کریں ریاست انہیں ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے ۔

۔ پاناما لیگ کے ہردوراقتدارمیں خواتین کے حقوق بری طرح پامال ہوئے جبکہ ان کے مسائل سے جان بوجھ کر چشم پوشی کی گئی ۔ پنجاب سمیت چاروں صوبوں کی خواتین پیپلزپارٹی کواپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں۔

خواتین کوان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے سلسلہ میں ذوالفقارعلی بھٹوشہید اوربی بی بینظیر بھٹوشہید کافلسفہ سیاست آج بھی ہمارے مشعل راہ ہے۔وہ خواتین کے ورلڈڈے کی مناسبت سے ڈی ایچ اے میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے۔ محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے زیادہ کوئی جماعت حقوق نسواں کی حامی نہیں۔پیپلزپارٹی کے قیام سے خواتین کوایک زبردست پلیٹ فارم میسرآیا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی خواتین پیپلزپارٹی کواپنادوسرا گھر سمجھتی ہیں۔ہم نے ہمیشہ خواتین کی خدادادصلاحیتوں کااعتراف کیا اورانہیں سیاست سمیت ریاست کے مختلف شعبہ جات میں ان کاجائزمقام دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹوشہید پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن تھیں۔ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے دونوں ادوارحکومت میں خواتین کی انفرادی واجتماعی فلاح وبہبود کیلئے گرانقدرخدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین بی بی بینظیر بھٹوشہید کی روح سے بیوفائی نہیں کریں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4