عمران خان پی ایس ایل کی کامیابی کے صدمہ سے باہر نہیں نکل سکے،محمد اقبال

عمران خان پی ایس ایل کی کامیابی کے صدمہ سے باہر نہیں نکل سکے،محمد اقبال

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یونین کونسل 233سے منتخب جنرل کونسلر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ساری قوم پی ایس ایل کے کامیاب فائنل کی وجہ سے ابھی تک خوشی سے جھوم رہی ہے لیکن عمران خان اس ہماری اس کامیابی کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک طرف ہوتی ہے اور وہ اکیلے ہی دوسری طرف کھڑے ہوتے ہیں وہ ابھی تک بھی سیاست دان نہیں بن سکے اور ایک نادان آدمی کی طرح سیاسی بیان بازی کردیتے ہیں اور بعد میں ان کی پارٹی ان کے بیانات کی تردید کرتی رہتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4