چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے عمرہ کی ادائیگی اورلندن میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپسی پر چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انھوں نے جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور اور ساہیوال میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر تعمیر دفاتر میں جاری تعمیراتی کا م کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیور وفاطمہ شیخ کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسی مالی سال کے دوران جون 2017ء سے پہلے کام مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر چائلڈ پروٹیکشن بیور وکے دفاتر کام شروع کر دیں گے جس میں1000سے زائد بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کی رہائش اور قیام وطعام اور کفالت کا بندوبست ہوگا۔ اس موقع پر چیئرپرسن صبا صادق نے تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ ہیلپ لائن 1121کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ بھی کی گئی جس میں ہیلپ لائن 1121کی پروگریس کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انھوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیلپ لائن 1121کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کے حوالے سے فوری طور پر ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں چیئر پرسن صبا صادق نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے ہاسٹلز کا دورہ بھی کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4