کیون پیٹرسن کا آئی پی ایل میں کھیلنے سے انکار،سرے سے معاہدہ

کیون پیٹرسن کا آئی پی ایل میں کھیلنے سے انکار،سرے سے معاہدہ

لندن (نیٹ نیوز)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کیون پیٹرسن نے انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل ) میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل پر نیٹ ویسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کو فوقیت دی ہے جو رواں برس ہی شیڈول ہے اور انگلش کاؤنٹی کلب سرے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ 36 سالہ بلے باز 19 جولائی کو ایسکس کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور اس کے بعد معاہدے کے تحت وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ تمام میچوں کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی