ٹیسٹ رینکنگ کی تاریخ میں دو باؤلرنمبر ون پوزیشن پر براجمان

ٹیسٹ رینکنگ کی تاریخ میں دو باؤلرنمبر ون پوزیشن پر براجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز) بھارتی سپنرز روندرا جدیجہ اور روی چندرن ایشون مشترکہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک باؤلر بن گئے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ دو سپنرز نے ایک ساتھ ٹاپ پوزیشن سنبھالی ہو، جدیجہ نے ایک درجے ترقی پا کر ایشون کو جوائن کیا، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ویرات کوہلی تنزلی کا شکار ہوئے، پوجارا 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، اظہرعلی اور یونس خان کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، ڈی ویلیئرز ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن نے ایشون سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں سمتھ سرفہرست ہیں، انہوں نے 77 ٹیسٹ میچز میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھ کر پونٹنگ کا 76 میچز میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا ریکارڈ توڑ دیا، آؤٹ آف فارم کوہلی ایک درجے تنزلی کا شکار ہو کر دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ان کی جگہ جوروٹ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی، ولیمسن چوتھے، وارنر پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، پوجارا 5 درجے ترقی پا کر 11ویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

، آملہ، اظہر، یونس اور ڈی کوک ایک، ایک درجہ گر کر ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر چلے گئے، ڈی ویلیئرز ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، اجنکیاراہانے 2 درجے ترقی پا کر 15ویں نمبر پر آ گئے، لوکیش راہول 23 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 23ویں نمبر پر آ گئے، باؤلرز میں جدیجہ اور ایشون نے مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، جدیجہ نے کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ پرفارم کر کے ایک درجہ ترقی پا کر ایشون کو جوائن کیا ہے، جوش ہیزلووڈ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن نے ایشون کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، جدیجہ تیسرے، سٹارک چوتھے اور بین سٹوکس پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔