سرینا ولیمز انجری کے باعث انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

سرینا ولیمز انجری کے باعث انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
سرینا ولیمز انجری کے باعث انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

  


نیویارک (نیٹ نیوز) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث رواں ہفتے شیڈول بی این پی پری باس اوپن انڈین ویلز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ ولیمز کی دستبرداری کے بعد جرمن سٹار اینجلیق کربر کے پاس انڈین ویلز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہو گا۔ 35سالہ سرینا ولیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ابھی تک گھنٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر سکیں اسی لئے انہوں نے انڈین ویلز ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں شیڈول میامی اوپن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گی۔

واضح رہے کہ سرینا ولیمز نے رواں سال آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت کر اوپن ایرا میں 23گرینڈسلام ٹائٹلز جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی