سپیکرو ڈپٹی سپیکر کا نوید قمرکی والدہ اورجسٹس سجاد علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سپیکرو ڈپٹی سپیکر کا نوید قمرکی والدہ اورجسٹس سجاد علی شاہ کے انتقال پر ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سردار ایاز صادق سپیکر اور مرتضٰی جاوید عباسی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر کی والدہ اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سجاد علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اُنہوں نے دعا کی کہ ا للہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ (آمین)

مزید : کراچی صفحہ اول