دیانتدار قیادت کیلئے جماعت اسلامی کی ملتان میں فنڈ ریزنگ مہم

دیانتدار قیادت کیلئے جماعت اسلامی کی ملتان میں فنڈ ریزنگ مہم

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی ملتان کی جانب سے چوک بازار حسین آگاہی چوک کے بازاروں میں جھولی پھیلا کر فنڈ جمع کیا گیا۔ تاجروں، دکانداروں، راہ گیروں نے جھولی فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں آصف محمود اخوانی ، کلیم اکبر صدیقی ، خواجہ عبیدالرحمن، مولانا عبدالرزاق، شیخ منظور الہی، چودھری ظفر اقبال آرائیں، عبدالرحمن (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

حیدری کے علاوہ دیگر ذمہ داران و کارکنان نے دکان دکان جاکر تاجروں، راہ گیروں میں ہینڈ بلز تقسیم کئے اور فنڈ اکٹھا کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو آپا کا اعتماد چاہئے یہ اسی صورت ممکن ہوگا کہ آپ ان کی اپیل پر خوشحال پاکستان فنڈ میں بھر پور حصہ لیں اور مالی تعاون کریں تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے دیانتدار، باصلاحیت ، خوف خدا رکھنے والے افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا جا سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر