عالمی یوم نسواں کے موقع پر سپیکر نے خواتین کی آواز کو دبایا: نفیسہ شاہ

عالمی یوم نسواں کے موقع پر سپیکر نے خواتین کی آواز کو دبایا: نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن )قومی اسمبلی میں سپیکر کی طرف سے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاکہ سپیکر ایاز صادق نے خواتین کی آواز کو دبایا ہے جو پورے ملک میں ایک پیغام میں ہے کہ خواتین کیساتھ امتیاز سلوک صرف باہر ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے اندر بھی ہورہا ہے ۔ حکومت کو خواتین کے مسائل حل کرنے میں کوئی سنجیدگی نہیں ہے ۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر کی جانب سے غیر سنجیدگی دکھائی گئی اور انہوں نے اپنے مسائل اجاگر کر نے کا موقع نہیں دیاجبکہاس موقع پر بھی ن لیگ کی خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا اور دباؤ کا شکار رہیں۔جے یو آئی ف کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ آج دوائیوں اور دیگر مسائل کی جگہ ہمیں بولنے کا موقع دیا جاتا لیکن بدقسمتی سے آج بھی ہمارے ساتھ امتیاز سلوک روا رکھا گیا اور اس امتیازی سلوک پر حکومتی بنچز کی خواتین نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا ۔