ایس ایس پی سے ڈی آئی جی ترقی پانے کیلئے سینئرمینجمنٹ کورس سے سی پی او ملتان کا نام ڈراپ

ایس ایس پی سے ڈی آئی جی ترقی پانے کیلئے سینئرمینجمنٹ کورس سے سی پی او ملتان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی سے ڈی آئی جی ترقی پانے کے لیے سینئرمینجمنٹ کورس سے سٹی پولیس آفیسر ملتان کا نام ڈراپ کردیا گیاہے۔سابق سی پی او ملتان اظہر اکرم ،سی پی او فیصل آباد اور گوجرانوالا سمیت 7ایس ایس پیز (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
سینئرمنیجمنٹ کورس کے لیے منتخب کر لیے گئے ہیں۔جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان اسیٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنجاب حکومت کی جانب سے سینئیر منیجمنٹ کورس کے لیے بھیجی گئی فہرست میں سے 7ایس ایس پیز کو منتخب کیا ہے۔ان میں سابق سی پی اوملتان ایس ایس پی اظہر اکرم،سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر،سی پی او گوجرانوالا وقاص نذیر،ایس ایس پی مانیٹرنگ عمران محمود بٹالین نمبر 7کے کمانڈر طیب حفیظ اے آئی جی ایڈمن زبیر دریشک اور ڈی پی او چکوال منیر مسعودشامل ہیں۔جبکہ سٹی پولیس آفیسر ملتان احسن یونس کو اپنے عہدے پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔منتخب افسران کو21جولائی 2017ء تک اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں منعقد ہ کورس میں حصہ لیں گے۔
ملتان نام ڈراپ