ملتان سمیت مختلف شہروں سرچ آپریشن ایک افغانی، 15 مشکوک افراد گرفتار

ملتان سمیت مختلف شہروں سرچ آپریشن ایک افغانی، 15 مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، چوک میتلا، رحیم یار خان ، حیدرآباد تھل( کرائم رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن جاری ہے ایک افغان شہری سمیت 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اس سلسلہ میں ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے شاہ جہاں کالونی اور تھانہ قادر (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
پور راں کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، اسی دوران 120گھروں کی بائیو میٹرک سکیننگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں 55افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ بھی کی گئی۔جبکہ 3مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ چوک میتلا سے نامہ نگار کیمطابق ضلع وہاڑی کی حدود میں مشکوک گا ڑی داخل ہو نے کی اطلاع پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے پولیس چیک پوسٹ چوک میتلا پر ناکا لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے رحیم یار خان سے بیورورپورٹ کیمطابق گزشتہ روز حسا س اداروں نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہری محمداسلام کو حراست میں لے لیا جسے مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا جس نے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہونے پر افغان شہری محمد اسلام کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ حیدر آباد تھل سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ایس ایچ او تھانہ حیدرآبادتھل ملک ظفر اقبال اعوا ن کی سربراہی میں پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جن میں12افراد کو زیر حراست میں لیا گیامحمد اعجاز ولد پٹھانہ سے رائفل 222معہ 13کارتوس، غلام ےٰسین ولد غلام حسین سے بندوق12بور ڈبل بیرل معہ 5کارتوس محمد اقبال ولد پٹھانہ سے کاربین 12بور معہ5کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر د ئے اور 9افراد کو انٹروگیٹ کیا گیا جن کو بعد میں تصدیق کر کے فارغ کر دیا گیا حیدرآبادتھل کے عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشن ہونے کا سراہا گیا۔
سرچ آپریشن