ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا ، سیمنارز تقریبات ریلیاں

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا ، سیمنارز تقریبات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان،وہاڑی،خانیوال ،جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد،مظفرگڑھ،خانپور بگاشیر،بہاولپور،رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر، نمائندگان ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
اور سیمینارز کا انعقاد اور ریلیاں بھی نکالی گئیں اس سلسلے میں ملتان سے سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر کے مطابق نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہو بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن 8 مارچ کے موقع پر ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی جس میں گھر مزدور عورتو سمیت مختلف صنعتی سیکٹرز سے محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت زبیدہ ملک ، جمیل عباس ، رانا وکیل ، محمد نواز ، رانا وحید ، عاقل بلوچ ، جمیلہ بیگم ، زاہدہ پروین و دیگر نے کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اختر اعوان نے کہا کہ 8 مارچ درحقیقت محنت کش خواتین کا عالمی دن ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کیلئے جاگیردارانہ معاشرے کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زبیدہ ملک نے کہا کہ گھر مزدور عورتیں بالخصوص بدترین استحصال کا شکار ہیں۔ خواتین کے مساوی کے حقوق کیلئے معاشرے کے ٹھیکیداروں سے باقاعدہ لڑائی لڑنا ہوگی کیونکہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔دریں اثناء خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان اور سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے زیر اہتمام سپیشل خواتین میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ عالمی دن کا مقصد خواتین کو سماجی اور معاشرتی طور پر مستحکم بنانا اور انہیں ظلم و تشدد سے تحفظ دلانا ہے۔ ہم انہیں ترقی کے یکساں مواقع دے کر ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ضرورت صرف یہ ہے کہ انہیں مواقع فراہم کئے جائیں۔ معذور خواتین کے حوصلے بھی بلند ہیں ان کی خواہش ہے کہ وطنِ عزیز کی ترقی میں وہ بھی قوم کے شانہ بشانہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل خواتین اور بچیاں خود کو معذور نہ سمجھیں‘ وہ اپنے اندر تبدیلی کے لئے جرأت پیدا کریں اور اعتماد کے ساتھ عملی میدان میں آئیں۔ محنت اور لگن کی بدولت ان کے لئے ترقی کے دروازے کھلتے چلے جائیں گے۔ سیدہ زہرہ سجاد اور خرم جاوید نے کہا کہ سپیشل خواتین کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے وہ ہماری شفقت اور محبت کی طلب گار ہیں۔ معذوری کوئی عیب نہیں ‘معذوری کو محنت سے شکست دی جاسکتی ہے۔ ممبر سوشل ویلفیئر کمیٹی ایوان صنعت و تجارت ملتان مہناز فرید نے کہا کہ معذور خواتین معاشرے پر بوجھ نہیں ہیں ان کے اندر خزانہ ہے جنہیں ہم توجہ اور مواقع فراہم کر کے ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو کیش کراسکتے ہیں۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے ہیڈآفس میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ادارے میں موجود تمام خواتین ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خواتین کو ان کے حقوق بارے آگاہی دی اور خواتین کے حوالے سے کی گئی حکومتی قانون سازی پر مبنی معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس انور چوہدری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خواتین کے لئے ملازمت میں15% کوٹہ رکھا ہے اور عمر کی بالائی حد میں 3 سال کی رعائیت دی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد حمزہ نے کہا کہ حکومت نے خواتین کوسرکاری سطح پرزیادو سے زیادہ مواقع فراہم کئے ہیں جس کے باعث اب سرکاری اداروں کی پالیسی سازی میں خواتین کی نمائندگی بڑھ کر 33%تک ہوگئی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ خو اتین ہما رے ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہیں اور پنجاب حکو مت کو اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ خواتین کو تر قی کے دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی کے خواب کی تعبیر کو عملی جا مہ پہنا نا ممکن نہیں اس لیے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شر یف نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے انقلا بی اقدامات اٹھا ئے ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول وہاڑی، صنعت زار وہاڑی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں خواتین کے عا لمی دن کے حو الہ سے منعقدہ تقر یبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ وہاڑی میں پنجاب حکو مت نے خواتین کی فلا ح وبہبود کے پیش نظر انڈ سٹر یل ہو م کی عما رت 4کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کر ائی ہے ،ملا زمت پیشہ خواتین کے لیے الگ ہا سٹل قا ئم کیا گیا ہے ظلم و تشدد کی شکا ر خواتین کے لیے شہید بے نظیر بھٹو ویمن کر ائسس سنٹر کا م کر رہا ہے، اس موقع پرچیف ایگز یکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھا رٹی شو کت علی طا ہر ، ڈی ای او سیکنڈری محمد جا وید با جو ہ، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ایم سی گر لز ہا ئی سکول رضوانہ اشفا ق، عذرا عبدالحی،عائشہ عبدالغفار، کرن اشفاق ،حرارفیق صنعت زار میں ڈپٹی ڈائریکٹر رائے اختر اظہر، رانا زاہد،قمر نقوی، نوشین ملک ، عظمی سلیم ، مسز منزہ کوثر اور دیگر خواتین بھی خطاب کیا ۔دریں اثناء دریں اثناء خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بہا ؤ الدین زکریا یونیورسٹی کیمپس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انچارج ڈاکٹر نثار حسین نے صدار ت کی جبکہ تقریب میں مسلم لیگی رہنما میاں آصف خورشید، کو نسلر شا ہد نیا زبھٹو، اسامہ سلیم ، شمائلہ عابد ، محمد طارق ، ساجد سلطان ، خواجہ اشفاق احمد ، رضا آفتاب ، لبنیٰ احتشام، میاں شاہد پرویز سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی وہاڑی کااجتماع جامعہ خدیجہؓ الکبریٰ فیصل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں خواتین شریک ہوئیں ، اس موقع پر ناظمہ ضلع رخسانہ کوثر، نا ئب نا ظمہ نسرین شکیل ، ناظمہ شہر شاہینہ قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماے پیارے محمدؐ نے چودہ سوسال پہلے اسلام کی جودعوت پیش کی اس میں عورت کو تمام حقوق عطا کیے اسلامی ہی عورت کی سربلندی کا ذریعہ ہے اور اللہ تعالیٰ کا نظام تمام وسائل کا حل پیش کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئیں جنت میں عورتوں کی سردار حضرت فاطمہؓ زہرا کواپنا رول ماڈل بنائیں ۔خانیوال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پریومِ خواتین کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں شعبہ اردو کی جانب سے ایک دلکش تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں طالبات کے مابین اردو مباحثہ اور مضمون نویسی کا مقابلہ کرایا گیا‘ خاکے پیش کئے گئے اور خواتین نے اظہارِ خیال کیا۔تقریب کی نقابت کے فرائض صدر نشیں شعبہ اردو پروفیسر رضیہ رحمٰن نے احسن طریقے سے سر انجام دئیے۔صدارت پرنسپل کالج ھذا پروفیسر زینب مسعود نے کی ۔مہمانِ خصوصی وائس پرنسپل کالج ھذا پروفیسر نگہت احسان تھیں۔مہمانِ اعزاز پروفیسر یاسمین اقبال تھیں۔پرنسپل پروفیسر زینب مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر روپ میں عورت کو ایک بلند مقام حاصل ہے مگر ’’ ماں‘‘ کا روپ تو لاجواب ہے۔ انہوں نے اشعار کی صورت میں ماں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مہمانِ خصوصی پروفیسر نگہت احسان نے اسلام کے حوالے سے عورت کے مقام و مرتبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج عورت پر تشدد اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ ہم نے دینی تعلیمات پر عمل نہیں کر رہے۔ممبرضلع کونسل بسم اللہ ارم نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر قومی اسمبلی میں خواتین کے ساتھ حکومتی رویہ انتہائی تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ (ن لیگ) کی اصلیت کھل کرسامنے آگئی ہے۔ خواتین کے حوالے سے حکومتی اقدامات محض کاغذی کاروائیاں ہیں خوا تین آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔جہانیاں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جہانیاں میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد۔پوری دنیا میں 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہانیاں میں بھی اسی سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت سربراہ ادارہ مسز غلام جنت صاحبہ نے کی۔شمیلہ جمیل سال اول نے تلاوت کلام پاک سے سیمینار کا آغاز کیا۔جبکہ نعت رسول مقبول ؐ پڑھنے کی سعادت نشرح حسین سال سوم نے حاصل کی ۔ سال دوم کی طالبہ مقدس رمضان نے عورت ایک بیٹی کے مو ضو ع پر نظم پڑھی ۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اردو اور انگلش میں تقاریر کا اہتمام کیا گیا۔ اردو تقریری مقابلے میں آسیہ سال سوم جبکہ انگلش میں سال سوم کی میمونہ سردار نے حصہ لیا جس کا موضوع تھا Role of Women in Economic Development۔سال دوم کی طالبہ عائشہ نے علامہ اقبال کی نظم "والدہ کے نام "پڑھی اور خوب داد وصول کی۔ صدف ، تحسین اور شمیلہ جمیل نے ٹیبلو پیش کئے ۔ طالبات کے درمیان تصویر سازی کا بھی مقابلہ ہوا ۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق مظفر گڑھ کے سوشل ویلفیئر آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری سلیم نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین میلے کا انعقاد کیا گیا. جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر خالد احمد نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی. میلے میں سلے سلائے کپڑوں،دستکاری،جیولری،گھریلوسامان سمیت کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے. خواتین کی جانب سے سٹالز پر بھاؤ تاؤ کا سلسلہ بھی جاری رہا. اس موقع پرخواتین نے بڑی تعداد میں سوشل ویلفیئر آفس کا دورہ اور کپڑوں اور جیولری کے سٹالز میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔خان پور بگار شیر سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے زیر اہتمام مزاکرہ بعنوان عورت ،اسلام اور ہمارے سماجی رویے منعقد ہوا۔ جسے مرکزی چیف آرگنائزر ،رانا محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد قانوناََ جرم ہے۔عورت کی ترقی داراصل معاشرے کی خوشحالی کا پائیدار زینہ ہے۔خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے۔مزاکرہ سے چیرمین سید عبدالمعبود آزاد ،شیخ ابو ہریرہ ،مفتی محمد شفیع ،سید اختر حسین بخاری ،قاری عبدالغنی ثاقب ،پروفیسر محمد شفیع ،قاری ظفر کوثر ،غوث بخش فریدی ،سید غلام علی بخاری و دیگر مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشور اور سول سوسائیٹی کے نمائندہ افراد نے بھی خطاب کیا۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ایوانِ اقبال لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کو ویڈیو لنک کے ذریعہ براہ راست دکھانے کے لیے رشیدیہ آڈیٹوریم بہاول پور میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر کی سربراہی میں قائم خصوصی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو لنک سے خطاب کے حوالہ سے تمام انتظامی معاملات سرانجام دیے۔ انتظامی کمیٹی میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل رانا اعجاز محمود، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ وسیم انور، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید وسیم حسن، ایڈمنسٹریٹر سسٹم نیٹ ورک عظیم ذیشان شامل تھے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڈیو لنک خطاب کو سننے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق چےئرمین میونسپل کمیٹی لیاقت پور راشد رفیق چوہدری نے کہا ہے کہ قوموں کو مہذب اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے خواتین کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا ہو گا تعلیم و ہنر کو فروغ دے کر بہترین معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے برائٹ فیوچر مڈل سکول غوثیہ کالونی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجوددہ حکومت خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانے اورانہیں فعال شہری کے طور پر سامنے لانے کے لیے موثر قانون سازی اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر کے مطابق خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔یونیورسٹی کی طالبات نے کثیر تعداد میں وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب ‘ایڈمن افسرسٹوڈنٹ آفےئرزثناء مختاراورڈائریکٹرسٹوڈنٹس آفےئرزڈاکٹرعبدالشکورکے ہمراہ واک کا اہتمام کیا۔خواتین کے اس عالمی دن کے سلسلے میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے طالبات اور ٹیچنگ فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔انجینئرنگ شعبے میں خواتین کی تعداد کم ہے جبکہ امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کثیر تعداد میں زندگی کے تمام شعبہ جات میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔دریں اثناء ادارہ تعلیم وآگہی اوراین سی ایچ ڈی کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرتقریب کااہتمام کیاگیا‘ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خواجہ محمدادریس ‘ رخسانہ پروین کھوکھر‘ رخسانہ پیاء ایڈووکیٹ‘ ممبرضلع کونسل خالدہ اقبال‘ انیلہ صدف‘ فرحان عامرایڈووکیٹ‘ ضیاء القادر‘ مائدہ صنم ایڈووکیٹ‘ ماریہ درانی‘ بشری اکبر‘ طلعت چوہدری‘ رضیہ گل ودیگرنے کہاکہ خواتین معاشرے کی تعمیروترقی میں کلیدی کرداراداکرتی ہیں اوردنیاکے ہرشعبہ میں اپنالوہامنوارہی ہیں لیکن بدقسمتی سے آج تک خواتین کے حقوق کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پرعملدرآمدنہ ہونے کی وجہ سے متعددخواتین اپنی ذہنی صلاحیتوں کااستعمال کرنے کی بجائے خاموش ہیں‘ انہوں نے کہاکہ خواتین کوتعلیم کی بہترسہولیات اوران کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کواپناعملی کرداراداکرناچاہئے ۔ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ضلعی و ڈویژنل تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ہیں . ڈویژنل سطح کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقدہو ئی جس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسداللہ شہزاد کے علاوہ ڈویژن بھر سے خواتین ، اساتذہ ، طالبات موجود تھیں. شرکاء نے نوزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایوان اقبال لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب سنا اور تقریب دیکھی۔
عالمی یوم خواتین