سالڈ ویسٹ نے عثمان آباد کو فلتھ ڈپو بنا دیا‘ ظہیر خان علیزئی

سالڈ ویسٹ نے عثمان آباد کو فلتھ ڈپو بنا دیا‘ ظہیر خان علیزئی

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف PP-194 کے ایم پی اے ظہیر الدین خان علیزئی نے کہا ہے کہ سالڈویسٹ نے علاقہ کوفلڈ ڈپو بنا دیا ہے گلیوں میں کئی کئی دن صفائی کا عملہ غائب ہو جاتا ہے۔ سیوریج لائنیں پرانی ہو چکی ہیں جس سے گلیوں میں گٹر ابلنا روز کا معمول بن گیا ہے۔ جب بھی ن لیگ کی حکومت برسرِ اقتدار آئی ہے عوام کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے صرف مال بنانے پر توجہ دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 5 عثمان آباد کے کونسلرز اور علاقہ معززین کی اپنی رہائش گاہ پر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی، ڈاکٹر ضیاء حیدر گیلانی، چاچا زیب حسینی، ملک مشتاق ڈوگر اور کونسلرز خورشید خان، حبیب شاہ بخاری، اجمل خان ترین، یوسف ندیم، نیامت مسیح اور علاقہ معززین میں حیدر بھٹہ، رانا مغیث، حافظ ملک شبیر، بشارت قریشی، شاہد حسن، مفتی خالد، عزیز خان، عمیر اعوان، جمشید وینس موجود تھے۔

ظہیر خان

مزید : ملتان صفحہ آخر