دو ایڈیشنل آئی جی پیز سمیت متعدد افسروں کی تقرری وتبادلے

دو ایڈیشنل آئی جی پیز سمیت متعدد افسروں کی تقرری وتبادلے

پشاور( کرائمز رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے دو ایڈیشنل آئی جی پیز سمیت کئی پولیس افسروں کے تبادلوں/تعیناتیوں اور چھ انسپکٹروں کی ڈیے ایس پیز کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیوں کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی پی ھیڈکوارٹرز خیبر پختونخوا، سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر محمد اشرف کو ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا ، اسی طرح سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ایوب کو ڈی آئی جی ٹریفک خیبر پختونخوا، کمانڈنٹ سی پی سی کیمپس قاسم علی خان کو ایس ایس پی کوارڈی نیشن سی سی پی پشاور اور قائم مقام ایس پی ایلیٹ فورس سوات نوشیر خان کو قائم مقام کمانڈنٹ سی پی سی کیمپس، قائم مقام ایس پی سپیشل برانچ خیبر پختونخوا شاہد احمد کو قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سی پی اُو محمد نواز کو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن بونیر، ڈی ایس پی اے سی ای مختیار احمد کو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبر پختونخواحفیظ الرحمان کو قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن اپر کوہستان ، ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹرز نوشہرہ حیات اللہ خان کو ڈی ایس پی سیکورٹی باچا خان میڈیکل کالج مردان اور ڈی ایس پی شاہین شاہ کو ترقی دیکر ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹرز نوشہرہ تعینات کردیا ہے۔ جبکہ چھ انسپکٹروں کو ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہیں جن میں ارشد خان ،محمد خورشید ،شاہین شاہ گوہر،محمد یاسین، سمینہ ظفراور محبوب خان شامل ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول