ملتان، خانیوال، وہاڑی ودیگر اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

ملتان، خانیوال، وہاڑی ودیگر اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان خانیوال، وہاڑی ، گگو منڈی(وقائع نگار، نمائندگان) موذی مرض پولیو کیخلاف گھر گھر پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ملتان سے وقائع نگار کیمطابق ضلع میں پولیو کیخلاف تین روزہ گھر گھر مہم گذشتہ روز بدھ سے شروع ہوگئی ہے پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر پونے تین لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں محکمہ صحت نے تقریباً 21 سو ٹیموں کو تشکیل دیا ہے پولیو مہم 8 مارچ سے لیکر 10 مارچ 2017 تک جاری رہیگی خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود کی ہدایت (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
پر ضلع خانیوال میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے مہم کے پہلے روز محکمہ صحت کے عملہ نے گھر گھر جاکر ‘ریلوے اسٹیشنوں ‘بس اسٹینڈز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹیموں نے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے وہاڑی سے بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی کیمطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ کہ پو لیو جیسے مہلک اور جا ن لیوا مر ض سے نو نہالوں کو محفوظ رکھنا ہما ری ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے ضلع میں جا ری تین روزہ انسداد پو لیو مہم کا 93ڈبلیو بی اور 89ڈبلیو بی میں جا ئزہ لیتے ہو ئے کہی اس مو قع پر ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم صا دق ملہی، سپر نٹنڈ نٹ ویکسینشن اظہر بٹ بھی مو جود تھے گگو منڈی سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ روزگگومنڈی میں محکمہ صحت کی طرف سے پانچ روزہ پولیومہم کاآغازکردیاگیاہے۔اس سلسلہ میں زونل سپروائزرنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ بچوں کوپولیوقطرے پلانے کیلئے 14ٹیمیں تشکیہل دے دی گئی ہیں جن میں سے 12موبائل ٹیمیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانچ روزہ پولیومہم کے پہلے تین روزہسپتال،لاری اڈااورموبائل ٹیموں کے ذریعے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم