خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات 133 ججوں کی تقرری وتبادلے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات 133 ججوں کی تقرری وتبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات133ججوں کی تقرریوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں تبدیل ہونے والے ججوں میں 29ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٗ ایڈیشنل سیشن جج ٗ سینئرسول جج اورسول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرارمحمد سلیم خان مہمند کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن ججوں میں محمد طارق ولی ٗ اکرام اللہ خان ٗ سردارمحمد ارشاد ٗ بابرعلی خان ٗ محمد صابر ٗ اورنگزیب خان ٗمسزروزینہ رحمان کو پشاورہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اشتیاق احمد کو پشاورکی احتساب عدالت کاجج ٗ اظہرخان کو لیبرکورٹ ہری پورکاجج ٗ سیدکمال حسین شاہ کوسینٹرل انٹی کرپشن کاجج ٗ شاہدخان کو انسداددہشت گردی دیرپائین کاجج ٗ محمدیونس خان کو انسداددہشت گردی کوہاٹ کی عدالت کاجج ٗ فرح جمشید کو کنزیومرکورٹ ہری پورکاجج ٗ محمدحامد مغل کو سوات میں انسداددہشت گردی کی عدالت کاجج ٗ عبدالغفورقریشی کو کنزیومرکورٹ مردان کاجج ٗ محمد اقبال خان کنزیومرکورٹ ملاکنڈ کاجج ٗ مددخان سپیشل کورٹ بنکنگ افینسز کے جج ٗ محمدحسین بنکنگ کورٹ ٹو پشاورکے جج ٗ محبوب الحسن کو پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کاجج ٗ محمدامین کوممبر سروس ٹربیونل پشاور ٗ نسیم اکبر کو پشاورمیں احتساب عدالت کاجج ٗ محمد ظفرکوڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج دیربالا ٗ نصرت یاسمین کو پشاور انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کاجج ٗ محمد عامرنذیر کو کنزیومرکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان جج ٗ سیدعقیل شاہ کو کنزیومرکورٹ پشاورکاجج ٗ اشفاق تاج کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج تورغر ٗ سہیل شیرازنورثانی کو سینئرڈائریکٹرریسرچ اینڈپبلی کیشنز خیبرپختونخواجوڈیشل اکیڈمی ٗ عامرنذیربھٹی کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوہستان ٗ محمدنسیم کوبنکنگ کورٹ ون پشاورکاجج مقرر کردیاگیاہے اسی طرح تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں میں کلیم ارشد خان کو پشاور ٗ احسان اللہ خان محسود کو جج انٹی کرپشن بنوں ٗ جہانزیب شنوار ی کو بونیر ٗ اظہرشاہ کو بحرین سوات ٗ جہانگیرخان کو پشاور ٗ نعیم اقبال کو چارسدہ ٗ فضل ستار کو پہاڑپورڈیرہ اسماعیل خان ٗ فرح عطاء اللہ کو مانسہرہ ٗ شہنازحمید کو ایبٹ آباد ٗ مس کلثوم اعظم کو مانسہرہ ٗ مس عنبرین نوید کولکی مروت ٗ رفعت عامر کو پشاورہائی کورٹ ٗ ہدایت اللہ خان کو نوشہرہ ٗ عبدالبصیرکو کوہاٹ ٗ ملک امجد رحیم کو پشاورہائی کورٹ ٗ حق نواز کو نوشہرہ ٗ عبدالجبار کو بانڈہ داؤدشاہ ٗ سنبل نصیر کو درگئی ملاکنڈ ٗ فریال ضیاء مفتی کو پشاورٗ دوست محمدخان کونوشہرہ ٗ بدرالدین کو غازی ہری پور ٗ محمد سعید امجد کو پشاورٗ لیاقت علی کو ڈیرہ اسماعیل خان ٗ محسن علی تر ک کو پشاورہائی کورٹ ٗ امجدمحدوم کو پشاورہائی کورٹ ٗ قیصررحیم کو پشاورہائی کورٹ ٗ منظورقادرکو پشاورہائی کورٹ ٗ ضیاء الرحمان کو ڈائریکٹر انسٹرکشنز جوڈیشل اکیڈمی ٗ خالد خان کوثمرباغ دیرپائین تبدیل کردیاہے اسی طرح تبدیل ہونے والے سینئرسول ججوں میں اعجازاحمد کو کوہستان ٗ ولی محمدخان کو ایبٹ آباد ٗ سیدکمال حسین شاہ کو پشاورٗ عظیم اللہ مشوانی کو بنوں ٗ سفیرقیصرملک کو دیرپائین ٗ عادل اکبرخان کو پشاورہائی کورٹ ٗ رشید رؤف کو دیربالاٗ شاہ حسین کو پشاورہائی کورٹ ٗ سعدیہ عندلیب کو چارسدہ ٗ نصرت ناز کوکوہاٹ ٗ محمد عاصم کو نوشہرہ ٗ سہیل حمید کومردان ٗ شبانہ محسو د کو صوابی ٗ نادیہ سید کو سوات ٗ ودیہہ مشتاق ملک کو ڈیرہ اسماعیل خان ٗ طفیل احمد کوبونیرٗ لبنی زمان کو مانسہرہ ٗ سید افتخارشاہ کو ملاکنڈ ٗ سیدحمید قاسم کو لکی مروت ٗ عابدزمان کو چترال ٗ احمد احسان اللہ قریشی کو ٹانک تبدیل کر دیا ہے صوبے کے مختلف اضلاع سے تبدیل ہونے والے سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹوں میں جوہراعجازعلی شاہ کو تورغر ٗ ملک محمدحسنین کو ہنگو ٗ محمدجمشید کو پشاورہائی کورٹ ٗ تصورحسین کو پشاورہائی کورٹ ٗ قاضی عطاء اللہ کو دروش چترال ٗ کرن ناز کو لکی مروت ٗ سید مدثرشاہ ترمذی کو ایبٹ آباد ٗ سید شوکت اللہ شاہ کو شرینگل دیربالا ٗ ا فضل احمد کو لال قلعہ دیرپائین ٗ آفتاب اقبال کو ہری پور ٗ شبیرمحمد درانی کو لکی مروت ٗ شاہد محمود کو ہری پور ٗ اعجازالرحمان قاضی کو پشاور ٗ مہہ جبین کو لکی مروت ٗ نصیراحمد کو بونی چترال ٗ سیدحسن رضاشاہ کو بالاکوٹ مانسہرہ ٗ محمد ا یاز کو پشاورٗ محمد ظہورکو ڈیرہ اسماعیل خان ٗ مس شمش الہدی کوکوہاٹ ٗ محمد شیرعلی خان کو پشاورٗ فضل ناصرشاہ کو کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان ٗ حسنین علی کو پشاور ٗ محمد مشتاق کو کوہاٹ ٗ اکبرعلی کو تنگی چارسدہ ٗ مس قرۃ العین چاندعرفان کو کرک ٗ شاہ فیصل بحرین سوات ٗ اشتیاق احمد کاٹلنگ مردان ٗ مس کرن شوکت کوبنوں ٗ نجیب الحق کو مردان ٗ محمدحنیف کو چارسدہ کو آصف کمال ٗ شیراز طارق کو کوہاٹ ٗ خالد انورمردان ٗ عمرعظمت خان ایبٹ آباد ٗ مس سائرہ بانو ملاکنڈ ٗ غلام حامدکو دیربالا ٗ اورنگزیب کو چھوٹا لاہورصوابی ٗ سلیم الرحمان کوپورن شانگلہ ٗ فہد احمد کو بنوں ٗ عامرعلی آفریدی کو مانسہرہ ٗ فرمان علی چکیسرشانگلہ ٗ مس صائمہ منورآفریدی پشاورٗ مس سعید ہ اختر کو پشاورٗ رئیس خان کو سوات ٗ طاہرخان کو تیمرگرہ دیرپائین ٗ جمیل فقیرکو چترال ٗ محمد عادل مثال کو مانسہرہ ٗ شاہ خان کو ایبٹ آباد ٗ یاسر حسین کو سوات ٗ سید عباس حیدرنقوی کو پہاڑپور ڈیرہ اسماعیل خان ٗ حامد سجادکوثمرباغ دیرپائین ٗ محمدطیب جان پرواڈیرہ اسماعیل خان ٗ خضرحیات کوکبل سوات اوررفاقت ظہورکو مٹہ سوات تبدیل کردیاہے ۔