پختونوں کا تحفظ اور ان کے معاملات کو سہل بنانا زندگی کا مقصد اور سیاست کا نصب العین ہے :امیر مقام

پختونوں کا تحفظ اور ان کے معاملات کو سہل بنانا زندگی کا مقصد اور سیاست کا نصب ...

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا سے باہررہنے والے پختونوں کی تحفظ اور انکے معاملات کومزیدسہل بنانامیری زندگی اورسیاست کانصب العین ہے،پنجاب میں بسنے والے پختونوں کی بھرپورنمائندگی کی ہے اور آئندہ بھی انکے حقوق کے تحفظ اورسہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ (مقام ہاؤس)واقع پشاورکینٹ میں ممبرصوبائی اسمبلی جمشیدمہمندکی بھتیجی کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدمختلف وفوداور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان نےPSLفائنل لاہورمیں منعقدکرنے کیخلاف جوزہرافشانی کی ہے وہ خان صاحب کی منفی سوچ کی عکاس ہے ،وزیراعلیٰ صاحب اگرخیبرپختونخواتبدیلی لاچکے ہوں تو اب انہیں پنجاب میں بھی پختونوں کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہدکرنی چاہئے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ جس سیاست کوعمران خان پروان چڑھارہے ہیں وہ خیبرپختونخواسمیت پورے ملک کے عوام کوناقابل قبول ہیں،پاکستان کے عوام اقدارسے واقف قوم ہیں اورایسے ہی قائد کاانتخاب بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوپہلے کسی اچھے ماہرنفسیات اوراسکے بعد سلیقہ اوراقدار سیکھنے کیلئے کسی اتالیق سے رابطہ کرناچاہئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول