باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد

باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود ...

باجوڑایجنسی (نمائند ہ خصوصی) باجوڑایجنسی میں آپریشن ردالفساد جاری ۔ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ نے تحصیل سلارزئی کے علاقے ڈھیرئی میں سرچ اپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارو د بر آمد کرلی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ نے باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ ڈھیرئی میں اپریشن رد الفساد کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ اور ہتیار برامد کی ہیں۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ کی جانب سے سرچ اپریشن کے دوران بر آمد ہونیوالے اسلحہ اور ہتیارو ں میں دستی بم ۔ فیوز، آئی ای ڈی اور بم بنانے کے سامان بھی شامل ہیں ۔ باجوڑایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے جس کا مقصد علاقے میں امن وامان کے فضاء کو برقرار رکھنا ہے

مزید : کراچی صفحہ اول