سرائیکی کلچر ڈے کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالے وسیب کے خیر خواہ نہیں‘ ظہور دھریجہ

سرائیکی کلچر ڈے کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالے وسیب کے خیر خواہ نہیں‘ ظہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکی اجرک فیسٹیول کی تقریبات مارچ کے آخر تک جاری رہیں گی ۔اجرک ڈے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بہت جلد ایوارڈ دئیے جائیں گے ۔اجرک ڈے کی عظیم الشان کامیابی پر وسیب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکی عوامی اتحاد کے رہنماؤں ظہور دھریجہ ،رانا محمد فراز نون، سید مہدی الحسن شاہ، ذکاء اللہ انجم ملکانی، میاں علی زین (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
سہو، معروف شاعر سیف اللہ خان سیفل ، ساجد حسین سچدل، ملک خاور نائچ اور زبیر دھریجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سرائیکی کلچر ڈے کے خلاف پروپگینڈہ کرنے والے وسیب کے خیر خواہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ سرائیکی اجرک وسیب کی ثقافتی پہچان بن چکی ہے اور جگہ جگہ سرائیکی اجرک تقریبات منعقد ہو رہی ہیں ۔ سرائیکی رہنماؤں ملک اللہ نواز وینس کی طرف سے شجاع آباد میں بہت بڑا سرائیکی اجرک فیسٹیول منایا جا رہاہے ، اسی طرح سرائیکی سنگر نسیم سیمی نے بھی مٹوٹلی تحصیل شجاع آباد میں سرائیکی اجرک فیسٹیول منانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ سرائیکستان قومی کونسل کے رہنما مہر بشیر سیال نے 18کسی کے مقام پر سرائیکی اجرک فیسٹیول کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اسی طرح سرائیکی وسیب کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے سرائیکی ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے بھی مختلف دنوں میں سرائیکی اجرک تقریبات منعقد کرنے کے اعلانات ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرائیکی اجرک سندھی اجرک کے مقابلے کے لئے نہیں لائی گئی بلکہ یہ وسیب کی پہچان کے طور پر سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرائیکی اجرک ڈے کی بھرپور کامیابی پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے اور وہ اس کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اور اسے سرائیکی اجرک ڈے کی بجائے سرائیکی بزنس ڈے کا نام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر سرائیکی شناخت اور سرائیکی صوبے کی جدوجہد بزنس ہوتی توپھر بزنس مین ،صنعت کار ،سرمایہ دار اور جاگیردار اس تحریک میں آگے آگے ہوتے ، وہ اس موقع پر ظہور دھریجہ نے کہاکہ میں مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہماری ملتان آرٹس کونسل اور ملتان ٹی ہاؤس میں دو دن کی بکنگ کینسل کی گئی ہم نے اس پر احتجاج بھی کیا اور پنجاب حکومت کو باور کرایا کہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے لاہور میں کرفیو لگا کر کرکٹ میچ منعقد کرایا جا سکتا ہے تو سرائیکی ثقافتی ڈے کی تقریبات پر اعتراض کیوں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرائیکی اجرک فیسٹیول کی تقریبات کے موقع پر وسیب کے تمام لوگ مردم شماری آگاہی مہم کا پیغام بھی گھر گھر پہنچائیں تاکہ ہم اپنی شناخت کے ساتھ ساتھ مردم شماری کے قومی فریضے کو بھی اُجاگر کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرائیکی وسیب کی ثقافتی طاقت کے ذریعے پر امن طور پر اپنے وسیب کے حقوق اور صوبہ سرائیکستان حاصل کریں گے ۔