گھریلو جھگڑوں سے تنگ 2 خواتین‘ ایک نوجوان کی خودکشی

گھریلو جھگڑوں سے تنگ 2 خواتین‘ ایک نوجوان کی خودکشی

میلسی ، ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) گھریلو جھگڑے ، دو خواتین اور ایک نوجوان کی خودکشی چاہ قاضی والا کے منظور احمد کی 25 سالہ حاملہ بیوی مہناز نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر کالا پتھر پی لیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی تا ہم ڈاکٹروں نے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

فوری اپریشن کر کے آٹھ ماہ کی بچی کو زندہ حالت میں بچا لیا دوسرے واقعہ میں کمبر روڈ کی پندرہ سالہ عظمیٰ نے بھی کالا پتھر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں بہاول پور ریفر کر دیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکی دریں اثناء محلہ غریب آباد کے رہائشی امجد بھٹی نے گھریلوحالات سے تنگ آکر گھر میں پڑا ہوا کالا پتھر کھا لیا حالت غیر ہونے پر قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا مگر جانبر ناہوسکا اور ہلاک ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر جہانیاں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر