قیدی کی سنٹرل جیل میں خودکشی کی کوشش‘ زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

قیدی کی سنٹرل جیل میں خودکشی کی کوشش‘ زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

ملتان(کرائم رپورٹر)قتل کے قیدی کی سنٹرل جیل میں خود کشی کوشش ۔زخمی حالت میں نشتر منتقل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ سنٹرل جیل ملتان میں قتل کے جرم میں قید محمد حاکم کو مظفر (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

گڑھ عدالت پیشی پر لے جایا گیا ،واپس سنٹرل جیل لایا گیا تو اس نے ہاتھوں میں لگی ہتھکڑی زور سے اپنے سر پر ماری اور یہی عمل دہراتا رہا ،جسے جیل کے اہلکاروں نے روکا اور زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل محسن رفیق کے استغاثے پر ملزم کے خلاف اقدام خود سوزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر