آج کا دن خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرنیکا ہے،عائشہ رضا فاروق

آج کا دن خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرنیکا ہے،عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرے کا دن ہے ۔ خواتین کی سماجی ، معاشرتی اور سیاسی قدروں کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کے تحفظ کی اعلی ترین مثال نبی اکرم ؐ کی زندگی سے ملتی ہے۔ ان کی اپنی بیٹی اور ازواج سے برتاؤ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یہ پیغام کہ ملکی ترقی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔ میں آج کے دن ہر میدان میں کردار ادا کرنے والے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ آج ملک کے ہر ا ہم صوبے میں خواتین اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ میں ملک میں پولیو مہم میں شامل ہزاروں خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں جن کی محنت اور ہمت سے ملک میں اس بیماری پر قابو پایا جا رہا ہے۔ آئیں ہم آج عہد کریں کہ خواتین کے حقوق کے لیے ہم جہاں بھی ہیں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر