خواتین کے حقوق کیلئے مردوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:ملالہ

خواتین کے حقوق کیلئے مردوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:ملالہ

اسلام آباد (آن لائن) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے انسانوں پر سرمایہ کاری ضروری ہے۔ خواتین کو اظہار رائے اور تعلیم کا حق دیا جائے تو وہ پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے انسانوں پر سرمایہ کاری کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستانی خواتین پربھی مردوں کے برابر خرچ کرنا ہوگا اور خواتین کے حقوق کیلئے مردوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان میں آبادی کا50 فیصد سے زیادہ حصہ خواتین پر مشتمل ہے ،حکومتی کردار کیسا تھ عورتوں کو اپنے حقوق کیلئے خود بھی کھڑا ہونا ہوگا۔ مرے والد نے مجھے بولنے ‘ تعلیم حاصل کرنیکی آزادی دی دوسرے مردوں کو بھی اپنی بہنوں ‘ بیٹیوں کو بولنے اور تعلیم حاصل کرنے کی آزادی دینی چاہیے۔ ہم سب کو پاکستان کے نام پر ایک اور اپنے مذہب ‘ اپنی قوم پر فخر کرنا چاہیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر