سندھ ہائی کورٹ کا اقبال کاظمی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا اقبال کاظمی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ اقبال کاظمی کو سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر درخواست گزار کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ اقبال کاظمی کو سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں ایس ایس پی سیکیورٹی ملک احسان پیش۔عدالت نے ایس ایس پی سیکیورٹی سے استفسار کیا کہ انہیں سیکورٹی کیوں نہیں فراہم کی گئی۔جب درخواست گزارمارا جائے گا تو تب آپ انہیں سیکیورٹی فراہم کرینگے۔بعدازاں عدالت نے ایس ایس پی سیکیورٹی کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار ایڈوکیٹ اقبال کاظمی کو جلد سیکورٹی فراہم کریں۔عدالت نے درخواست کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر