کے الیکٹرک کاایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کا عمل جاری

کے الیکٹرک کاایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کا عمل جاری

کراچی(اکنامک رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں موجود ترسیلی نظام میں مسلسل بہتری کی جارہی ہے جبکہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔علاوہ ازیں، کراچی کا 61فیصد سے زائد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جب کہ تمام صنعتی زونز کو بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔حال ہی میں کے الیکٹرک نے تقریباً 1900 پی ایم ٹیز کو ایریل بنڈلڈ کیبل پر منتقل کرکے بجلی کی فراہمی مزید بہتر بنادی ہے۔ بیشتر علاقوں کے فیڈرز کو بھی ایریل بنڈلڈ کیبل پر منتقل کیا جارہا ہے جن میں لائنز ایریا کے علاقے،صدر ، رحمت چوک اور گژدرآباد شامل ہیں جبکہ زیادہ تر نقصانات والے علاقوں میں بھی اے بی سی نصب کیا جارہا ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی ٹیمیں 24گھنٹوں کی شفٹ میں کام کرتی ہیں اور کسی بھی شکایت سے نمٹنے اور انہیں فوری حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ادارے کی پوری کوشش ہے کہ ترسیلی نظام کو جلد از جلد مزید بہتر بنایا جائے اور اسی وجہ سے شہر بھر میں ایریل بنڈلڈ کیبلز کی تنصیب تیزی سے جاری ہے۔کے الیکٹرک نے صارفین کی شکایات دور کرنے کے لئے 118سمیت 99000اور اپنے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم مزید بہتر بنایا ہے جبکہ 8119پر رجسٹرڈ صارفین کو کسی بھی قسم کی شکایات، فالٹ یا شٹ ڈاؤن کے حوالے سے آگاہی دی جاتی ہے۔کے الیکٹرک نے گزشتہ سال کے آغاز میں’اجالا‘ کے نام سے ایک کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ بھی متعارف کیا ہے جس کے تحت 200علاقوں میں تقریباً پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے دس لاکھ افراد کی معیار زندگی بہتر بنائی جائے گی ۔ادارہ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقیاتی اقدامات کے ذریعے سماجی و معاشی سرگرمیوں میں اضافے کرنے کے عزم پر قائم ہے جبکہ بجلی کی پیداوار ترسیل و تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ادارہ 2009 سے اب تک 1.2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر