جاپان نے تھلیسیمیا کے علاج کیلئے جدید کلینک فراہم کردیا

جاپان نے تھلیسیمیا کے علاج کیلئے جدید کلینک فراہم کردیا

کراچی ( ہیلتھ رپورٹر) جاپان حکومت نے افضال میموریل تھیلیسیما فاؤنڈیشن کو تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج کیلئے جدید آئی سی یو اور کارڈیک کلینک فراہم کردیا ہے جس سے اگلے پانچ برسوں میں 3260 تھیلیسیمیا کے مریضوں کا مفت علاج و انہیں خون کی فراہمی اورکارڈیک کلینک جیسی سہولت میسر ہو گی ۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جاپانی حکومت نے کسی غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ تعاون کیا ہے جس سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ خون کی جدید طرز جانچ بھی کی جا سکے گی۔ان خیالات کا اظہار افضال میموریل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر عاصم قدوانی نے تقریب افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر جاپان قونصلیٹ جنرل کراچی توشیکاذو اسومو رہ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر عتیق الرحمن سمیت دیگر افراد بھی شریک تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر