اعلیٰ کوالٹی شراب کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

اعلیٰ کوالٹی شراب کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)پبی پولیس کی بروقت کاروائی ۔ اعلی کوالٹی کے شراب کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر سمگلر گاڑی سمیت گرفتار ۔ موت کے سوداگروں اور ڈرگ مافیا انڈر ورلڈکے خلاف نوشہرہ پولیس کی جدوجہدجاری رہے گا۔ اور نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھناوجرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا نوشہرہ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے ڈی ایس پی پبی کو اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت پشاور کی طرف جی ٹی روڈ پر گاڑی نمبری B-1343مردان میں بھاری کھیپ شراب پنجاب سمگل کیا جائیگا۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر فوراDSPپبی خان خیل خان اور SHOتھانہ پبی شاد علی خان کی نگرانی میں جی ٹی روڈ پر ناکہ بندیاں ترتیب دی گئی ۔ بمقام نزد چوکی تارو جبہ آیاز خان ASIنے دوران ناکہ بندی مذکورہ موٹر کار کو رکوایا ۔ ڈرائیور نے اپنا نام جوہر علی ولد گوہر علی سکنہ فقیر آباد محلہ لطیف آباد بتلایا۔ تلاشی لینے پر گاڑی میں پڑی ہوئی بوری سے اعلی کوالٹی کے 30بوتل شراب برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ علت4مورخہ07.03.2017جرم 3/4POدیکر مزید تفتیش جاری ہے ڈ ی ایس پی خان خیل خان نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کو کسی بھی صورت میں نشے کی لت سے محفوظ رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچانا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔انڈر ورلڈ مافیا اور موت کے سوداگروں کے خلاف نوشہرہ پولیس کی جدوجہد ہمیشہ جاری و ساری رہے گی