بٹ خیلہ ،چالیس طالب علموں سے کم پرائمری سکولوں کودس اپریل سے بندکرنے کافیصلہ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی حکومت کی جانب سے چالیس طالب علموں سے کم پرائمری سکولوں کودس اپریل سے بندکرنے کافیصلہ سکولوں کو دوسرے سکولوں میں ضم ہوکراساتذہ اوردیگرعملہ بھی دوسرے سکول میں ایڈجسٹ کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوہم ہواہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے بہترمفادمیں فیصلہ کیاہے کہ جس سرکاری پرائمری سکولوں میں طلباء کے تعدادچالیس سے کم ہے ان سکولوں کودس اپریل کے بعدبندکرکے اس کے طلباء کواساتذاہ اوردیگرکلاس فورملازمین کودوسرے سکولوں کومنتقل کردیں گے ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ صوبائی حکومت یہ سرورے بھی کررہی ہے کہ خیبرپختونخوامیں کتنے بچے تعلیم سے محروم ہے سروے مکمل کرنے کے بعدجوطلباء سکول نہیں جاتے ان کے والدین کوروزانہ کے بنیادپرسوروپے جرمانہ کیاجائیگا۔