مہمند ایجنسی ،میاں منڈی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،4 گرفتار

مہمند ایجنسی ،میاں منڈی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،4 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، میاں منڈی بازار پر پولیٹیکل حکام کا منشیات فروشوں کے خلاف چھاپہ۔ 4 منشیات فروش گرفتار۔ مزید کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حمید اللہ خان کے ہدایات پر تحصیلدار حلیمزئی عصمت اللہ وزیر نے میاں منڈی بازار میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لئے گئے۔ اس موقعہ پر تحصیلدار حلیمزئی نے کہا کہ ہیروین کے ساتھ ساتھ نیا نشہ آئس جو کہ یہاں کے عوام اور نوجوان نسل میں تباہی پھیلا رہا ہے کے خلاف بھی سخت کاروائی جاری رہے گی۔ جبکہ منشیات فروشوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا جس میں قومی مشران بھی بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔