تیمرگرہ میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوازوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتہ ہو گا :عطا الرحمان

تیمرگرہ میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوازوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتہ ہو گا ...

 تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )ڈپٹی کمشنر دیر لویر عطاء الر حمٰن نے کہا ہے ضلع بھر میں ناجایز منافع خوروں ،ملاو ٹ اور ذ خیرہ اندوزں کے خلا ف گرینڈ آپریشن کا آغاز آگلے ہفتے سے ہو گا ،خلا ف ورزی کر نے والوں کو براہ راست جیل بجھوایا جا ئیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے د فتر میں پرائس ریو ئیو کمیٹی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اجلاس میں بازار صدرحاجی انوار لد ین ،محکمہ خوراک ،تمام اسسٹنٹ کمشنر ز،بیکر ی ،گو شت ،تندور کے نمایندوں نے شرکت کی ۔نظر ثا نی شدہ قیمتوں کے مطابق مختلف اشیا ء کی فی کلو قمتیں مقر ر کی گئی جس کے مطابق چاول سیلہ نمبر ایک فی کلو 100روپے ،لو بیا 100روپے،گو شت 280روپے ،بیسن 120،چائے 650روپے ،مصالحہ 500،سوجی 200،داش ماش 190،مکس مٹھا ئی 240روپے ،روٹی بیکری 150روپے فی کلو مقر ر کی گئی ہے جبکہ 140گرام دس رو پے فی روٹی کی قیمت مقرر کی گئی ،اس موقع پر ڈی سی عطا ء الر حمٰن نے سختی سے ہدایت کی کی ضلع بھر میں گراں فرو ش اور ذ خیرہ اندو زں کے خلا ف اگلے ہفتے کر یک ڈاون کا آغاز ہو گا ،متعلقہ انتظا می اہلکار روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اشیا ء خوردونوش کی مار کیٹوں میں قیمتوں کا جایزہ لے ،انہوں نے لوگوں نے سے اپیل کی کہ سر کاری نرخ نامے سے ذ یادہ قمتیں وصول کر نے والوں کے حوالے سے شکایات متعلقہ اے سی یا ڈپٹی کمشنر آفس میں در ج کروائے

مزید : پشاورصفحہ آخر