ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کی اکنامک زون ڈیویلمپنٹ کے سی ای او سے ملاقات

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کی اکنامک زون ڈیویلمپنٹ کے سی ای او سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر رشید احمد پراچہ کی اکنامک زون ڈیویلپمنٹ کے سی ای او محسن سید سے ملاقات۔نو رکنی وفد نے رشید احمد پراچہ ، نائب صدر، فیڈریشن آف پاکستان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے زیرِ صدارت جناب سید محمد محسن ، سی ای او، خیبرپختونخواہ اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ رشید احمد پراچہ نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے انڈسڑئل اسٹیٹس میں صنعت و تجارت کے حوالے سے مشکلات اور حائل روکاوٹوں کو ختم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور حکومت سے استدعا کی کہ وہ صوبہ بھر میں صنعتی انقلاب کیلئے جدید خطوط پر کوشش شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کے چمبروں اور تاجروں کی نمائندگی کرنے والے ادارے ایف پی سی سی آئی کو پلاٹوں کے الاٹمنٹ کرنے کو آن بورڈ لیا جائے۔تاکہ صحیح سرمایہ کار کارخانے لگانے میں کامیاب ہو۔صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے صوبہ میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئیگی ۔جناب سید محمد محسن نے صوبے کی انڈسڑیل پالیسی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ملک میں صنعتی جال بچھانا چاہتی ہے جسکے لئے حکومت کئی مراعات کا اعلان کر چکی ہے۔ جس سے نئے انڈسڑیلسٹوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔انھوں نے نئے پراجیکٹ جس میں حطار ، جلوزئی ، رشکئی،کوہاٹ ، کرک ، سوات ، مانسہرہ ، ڈی آئی خان ، نوشہرہ ، رسالپور ، چترال ، بونیر ، جہانگیرہ ، بنوں اورگدوں اکنامک زون شامل ہیں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔