نوشہرہ ،نظام پو ر کے باشندوں کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مظاہرہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ) علاقہ نظامپور کے عوام کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے نظامپور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے گذشتہ روز صابر آباد پولیس نے بدنام زمانہ ڈکیت کو گرفتار کرنے پر اے ایس آئی صابر آبادچوکی کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ویلج کونسل غریب پورہ کے نائب ناظم طلا محمد، جنرل کونسلر ان عبدالجبار، گل نواز، معززین علاقہ نور خان، آیاز خان، راضیم خان، اعتبار خان، صابر الہٰی، غلام محمد اور نور سید نے نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاج اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صابر آباد پولیس نے گزشتہ روز بدنام زمانہ ڈکیت سیدباچا کو گرفتار کرلیا گرفتار ڈکیت کے آئے روز علاقے میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں سے پورا علاقہ تنگ تھا نائب ناظم طلا محمد نے کہا کہ ملزم نے 19فروری کو میری دکان کے تالے توڑ کر دکان کو لوٹ لیا دکان کو لوٹنے کے بعد دکان کو آگ بھی لگادی جس پر ہم نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جس پر صابر آباد پولیس چوکی کے عملے نے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے تاہم علاقے میں دیگر جرائم پیشہ عناصر موجود ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسے بھی جلد از جلد گرفتارکرکے علاقے میں امن قائم کی جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم صابر آباد پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سید باچا کے ماموں تاج الدین اور بھائی سیدخان بھائی کی گرفتاری پر صابر آباد پولیس چوکی کے خلاف بے بنیاد الزامات پر اتر آئے ہیں ان دونوں کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں صابر آباد پولیس چوکی کے اہلکار علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس اپریشن میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔