، تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلئے علماء ہر قسم کی قربانی دینگے ، مولانا سمیع الحق

، تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلئے علماء ہر قسم کی قربانی دینگے ، مولانا سمیع الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلئے علماء ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ عالمی قوتوں کو مسلمانوں کیخلاف تنگ نظری کا رویہ ختم کرنا ہوگا۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بات جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا سمیع الحق،پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر مولانا حافظ محمد امجد،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانا عمر قاسمی،سید احمد شاہ بھی موجود تھے۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی این ،جی ،اوز کی بڑھتی ہوئی غیر اسلامی سرگرمیوں کا حکومت فوری طور پر نوٹس لے۔ دینی مدارس نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں اسلام اور وطن کا دفاع کیا ہے ۔امت مسلمہ متحد ہوکر اسلام کیخلاف ہونے والی ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے تسلسل کے ساتھ مقدمہ کی سماعت جاری ہے جو دینی قوتیں اس سلسلہ میں جدوجہد کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہیں او تمام دینی جماعتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک بھر میں اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اس ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے مؤثر آواز اٹھائیں ۔ اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مولانا سمیع الحق کو پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام 27مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
مولانا سمیع الحق