بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، خاتون زخمی : آئی ایس پی آر
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رات گئے کنٹرول لائن پر بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہے ، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔
شاہ رخ خان نے پشاور زلمی کے مالک کو ایسی پیشکش کر دی کہ جانکر آپکو بھی بے حد خوشی ہو گی
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے گاﺅں بروہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج نے بھارتی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں ۔