سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کردی

سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کردی
سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کردی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگز کھلنے کی مخالفت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے غیر ملکی لیگز کھلنے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنا یا کہ نان سٹاپ کرکٹ کی وجہ سے بیرون ملک لیگزکھیلنے کاجوازنہیں بنتا،نان سٹاپ کھیلنے سے پیسہ تو مل سکتا ہے مگر فٹنس حاصل نہیں ہوتی۔

انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ قومی ٹیم کے کرکٹرزکو لیگزکھیلنے کی بجائے آرام کرناچا ہیے ، پی سی بی کو لیگزکھیلنے سے متعلق یکساں قانون سازی کرنی چا ہیے۔

مصباح الحق ہانگ کانگ میں ٹی20 کی بجائے 3 روزہ کرکٹ کھیلتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔یاد رہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہانگ کانگ میں ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کیلئے موجود ہیں۔

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، خاتون زخمی : آئی ایس پی آر

مزید : کھیل