راولپنڈی:رکشہ ڈرائیور کا 2750 روپے کا چالان،ڈرائیورز کا مال روڈ پر دھرنا

راولپنڈی:رکشہ ڈرائیور کا 2750 روپے کا چالان،ڈرائیورز کا مال روڈ پر دھرنا
راولپنڈی:رکشہ ڈرائیور کا 2750 روپے کا چالان،ڈرائیورز کا مال روڈ پر دھرنا

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)غلط پارکنگ کرنے پر رکشہ ڈرائیور کا 2750 روپے کا چالان کردیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن نے ایک رکشہ ڈرائیور کو میٹرو سٹیشن کے ساتھ پارکنگ کرنے کی بناءپر 2750 روپے کا چالان کردیا جس پر رکشہ ڈرائیور کے دیگر ساتھیوں نے مل کر ٹریفک وارڈن کے خلاف چالان کرنے پر احتجاج کیا اور مال روڈ پر دھرنا دیدیا ۔احتجاج کے دوران رکشہ ڈرائیورز اور وارڈنز میں تلخ کلامی ہوئی۔

مزید : راولپنڈی