اگلے 2روز کے دوران پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: ترجمان محمد فاروق

اگلے 2روز کے دوران پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک ...
اگلے 2روز کے دوران پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے: ترجمان محمد فاروق

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن) اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔اس دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد،مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن،اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

شاہ رخ خان نے پشاور زلمی کے مالک کو ایسی پیشکش کر دی کہ جانکر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:استور، سکردو منفی 02، کالام، گوپس، مری، ما لم جبہ، بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں کم سے کم 10، اسلام آبا د 06، کراچی 21،پشاور 07، کوئٹہ اورچترال میں 02اور گلگت میں 01تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات