مجھے بھی پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جائے ،دانش کنیریا نے وزیر اعظم سے فریاد کردی

مجھے بھی پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جائے ،دانش کنیریا نے وزیر اعظم ...
مجھے بھی پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جائے ،دانش کنیریا نے وزیر اعظم سے فریاد کردی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرکٹ کرپشن کیس میں تاحیات پابندی کے شکار کرکٹر دانش کنیریا نے وزیراعظم نواز شریف سے فریاد کی ہے کہ انہیں بھی پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کیلئے دروازے کھلے ہیں تو پھر میرے لیے کیوں نہیں۔نجی نیوز چینل سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دانش کنیریا نے وزیر اعظم سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ خالدلطیف اور شرجیل کیساتھ میرا کیس بھی سنا جائے اور میرے خلاف جوبھی ثبوت ہیں سامنے لائے جائیں۔

دانش کنیریا نے کہا کہ نجم سیٹھی،شہریارخان سے بارہااپیل کی لیکن کوئی نہیں سنتا، میں پی سی بی کا کھلاڑی ہوں پی سی بی میری بات سنے۔انہوں نے کہا کہ محمد عامرکے معاملے میں بورڈ کاکردار مختلف ہے۔دانش کنیریاکا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے میرے خلاف جابرانہ فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012میں تاحیات پابندی عائد کی تھی، دانش کنیریا پر انگلش کاﺅنٹی میں میچ فکسنگ کروانے کا الزام لگا تھا۔

مزید : کھیل