سیلفی کیوں لی؟بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے مداح کا موبائل زمین پر دے مارا

سیلفی کیوں لی؟بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے مداح کا موبائل زمین پر دے مارا
سیلفی کیوں لی؟بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے مداح کا موبائل زمین پر دے مارا

  


چنئی(این این آئی) معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے ایئرپورٹ پرمداح کی جانب سے سیلفی لینے کی کوشش پر اس کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا۔پرکاش راج مقامی فلم نگری میں طویل عرصے سے جلوہ گرہورہے ہیں اور بالی ووڈ میں بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں اجے دیوگن کی فلم”سنگھم“،سلمان خان کی”وانٹڈ“ اور ”دبنگ 2“ میں بھی شامل ہیں جب کہ انہوں نے ولن کے کردارسے خوب شہرت سمیٹی لیکن اب حقیقی زندگی بھی ولن کا روپ دھار لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت، ساراموادوزیراعظم کوبھیج دیں،وزیراعظم کوبلاناپڑا تو ان کوبھی بلائیں گے:جسٹس شوکت عزیز صدیقی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش راج کو چنئی ایئرپورٹ کے لائونج سے باہر جاتے ہوئے مداحوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر اداکار غصے میں آگئے اور ایک مداح کا موبائل فون چھین کرزمین پر پٹخ دیا جس سے موبائل فون ٹوٹ گیا تاہم اداکارمداح کی شکایت کے باوجود بغیر کوئی توجہ دیئے گھر روانہ ہوگئے۔نوجوان مداح نے ایئرپورٹ حکام کو اداکار کے اس نامناسب رویئے کی شکایت کی تاہم حکام نے کسی قسم کی کارروائی کی بجائے نامور شخصیت ہونے پر معاملے کو ختم کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ اداکار پرکاش راج اپنے نا مناسب رویئے کے باعث کئی بار فلم شوٹنگ سے معطل کیے جا چکے ہیں۔

مزید : تفریح