پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان،عمران خان پرویز خٹک سے ناراض،وضاحت مانگ لی

پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان،عمران خان پرویز خٹک سے ...
پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان،عمران خان پرویز خٹک سے ناراض،وضاحت مانگ لی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے کے انعام کے اعلان پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرویز خٹک سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت مانگی ہے اور پرویز خٹک کو کہا کہ آپ نے کس بنیاد پر عوام کی رقم پرائیوٹ کلب کیلئے اناﺅنس کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت، ساراموادوزیراعظم کوبھیج دیں،وزیراعظم کوبلاناپڑا تو ان کوبھی بلائیں گے:جسٹس شوکت عزیز صدیقی

یاد رہے کہ پرویز خٹک نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کیلئے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان شروع دن سے ہی پی ایس ایل کا لاہو رمیں فائنل کرانے کیخلاف تھے اور اس فیصلے کو پاگل پن قراردیا تھا اور غیرملکی کھلاڑیوں کو ’پھٹیچر ‘ اور’ ریلو کٹے‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

مزید : اسلام آباد