چودھری عبدالحمید آف راوی ریسٹورنٹ کو ان کی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈ دیا گیا

چودھری عبدالحمید آف راوی ریسٹورنٹ کو ان کی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈ دیا گیا
چودھری عبدالحمید آف راوی ریسٹورنٹ کو ان کی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی متحدہ عرب امارات کے ممتاز پاکستانی بزنس مین چودھری عبدالحمید آف راوی ریسٹورنٹ گزشتہ چار دہائیوں سے دبئی میں ریسٹورنٹ کا بزنس کررہے ہیں۔ چودھری عبدالحمید ایک بے لوث اور محبت وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے۔ پاکستان کے قومی تہواروں اور دیگر موقعوں پر انہوں نے ہمیشہ دامے درمے سخنے پاکستان کی خدمت کی ہے جس کا اعتراف امارات میں مقیم پاکستانی کرتے ہیں۔ چودھری عبدالحمید آف راوی ریسٹورنٹ کی انہی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز قونصلیٹ آف پاکستان میں ایک تقریب ہوئی جس میں ایک مختصر سی تقریب کے دوران قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن نے انہیں اپنے دست مبارک سے ایوارڈ عطا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، قونصلر احمد شامی، ویلفیئر قونصلرز صولت ثاقب، صائمہ علی اور خواجہ عبدالوحید کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔


اس موقع پر قونصل جنرل سید جاوید حسن نے چودھری عبدالحمید کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے دیرینہ خدمات کو سراہا اور اچھے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد چودھری عبدالحمید نے کہا کہ وہ پاکستان اور پاکستانیوں کی بغیر کسی لالچ کے بے لوث خدمت کرتے ہیں۔ آج کا یہ ایوارڈ میرے لئے اعزاز ہے جس پر میں قونصلیٹ حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چودھری عبدالحمید نے کہا کہ میں یو اے ای کے حکمرانوں اور شیوخ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آج ہم آزادی اور حفاظت میںا پنی کامیاب اور عوامی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوارڈ کا یہ اعزاز میرے لئے خوشی کا باعث ہے اگر قونصلیٹ اسی طرح دیگر پاکستانیوں کو اعزاز بخشتی رہے تو ان میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ مزید بڑھے گا۔ چودھری عبدالحمید آف راوی ریسٹورنٹ کو اعزاز ملنے پر دبئی کی پاکستانی کمیونٹی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -