بھارت میں پھنسے 2 بے گناہ پاکستانی بچے کل پاکستانی حکام کے حوالے کیے جائیں گے: نفیس زکریا

بھارت میں پھنسے 2 بے گناہ پاکستانی بچے کل پاکستانی حکام کے حوالے کیے جائیں ...
بھارت میں پھنسے 2 بے گناہ پاکستانی بچے کل پاکستانی حکام کے حوالے کیے جائیں گے: نفیس زکریا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، اڑی حملے میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزام پر بھارت میں پھنسے پاکستانی بچوں کو کل پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

جیو نیوز کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی تحقیق مکمل کر کے دونوں پاکستانی بچوں کو بے گناہ قرار دیا ہے اور کل فیصل حسین اور احسن خورشید پاکستان پہنچ جائیں گے جنہیں واہگہ یا لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ سے 3مشکوک افغانی گرفتار

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے نا قابل تردید شواہد موجود ہیں۔جماعت الاحرار، تحریک طالبان اورافغانستان میں دیگردہشت گرد گروہ پاکستان میں دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔کلبھوشن یادیو سے متعلق اب تک بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا،اس معاملے پر سفارتی رسائی کا جواب وزرات داخلہ دے سکتی ہے۔

عمران خان کے بیان کے بعد نعیم الحق نے وزیر اعظم کے بارے میں ایسی بات کہہ نئی بحث شروع ہو گئی

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ امریکا اوربھارت کے دفاعی تعاون کامعاہد ہ ان کادوطرفہ معاملہ ہے تاہم اگرکسی بھی معاہدے کا اثرپاکستان پر پڑا تو اس پرہمارے خدشات ہیں۔ توقع ہے این ایس جی میں بھارت کو دی گئی رعایت پرنظرثانی کی جائے گی۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ بالآخر بھارت سندھ طاس معاہدے پر بات چیت کے لیے آمادہ ہے،پاکستان شروع سے ہی باہمی مسائل کے نتیجہ خیزمذاکرات سے حل کا حامی ہے۔

نفس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ سمجھوتا ایکسپریس حملے میں 48 پاکستانی شہید ہوئے تھے۔آسیم آنندنے2007ءمیں سمجھوتہ ایکسپریس حملے کا بطورماسٹر مائنڈ اعتراف کیا۔

مزید : قومی