خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے پشاور زلمی کے اعزاز میں دیا جانیوالا استقبالیہ منسوخ کردیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے پشاور زلمی کے اعزاز میں دیا جانیوالا استقبالیہ ...
خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے پشاور زلمی کے اعزاز میں دیا جانیوالا استقبالیہ منسوخ کردیا گیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور زلمی کے اعزاز میں دیئے جانیوالے استقبالئے کو منسوخ کردیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف مشتاق غنی نے کہا کہ کیونکہ پشاور زلمی کی ٹیم مصروف ہے اور وہ مختلف شہروں میں ہے تو اس وجہ سے ٹیم کی موجودگی ممکن نہیں ہے اس لئے ان کے اعزاز میں دیا جانیوالا استقبالیہ منسوخ کیا جارہا ہے۔

شاہ رخ خان کی طرف سے پشاور زلمی کیساتھ سیریز کے اعلان کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈر زمیدان میں آگئی، تردید کردی

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم کے اعزاز میں خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے آئندہ ہفتے استقبالیہ دیا جانا تھا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہانگ کانگ میں ٹی20 کھیلنے کی مصروفیت کے باعث اور دیگر کھلاڑیوں کے مصروف ہونے کی وجہ سے مشتاق غنی نے استقبالیے کے منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید : کھیل