پنجاب پولیس کی موجودہ یونیفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

پنجاب پولیس کی موجودہ یونیفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا
پنجاب پولیس کی موجودہ یونیفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

  


لاہور(آن لائن )پنجاب پولیس نے پولیس کا موجودہ یونیفارم تبدیل کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کی روشنی میں پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کا یونیفارم مرحلہ وار تبدیل کیا جائےگا۔ نئے یونیفارم کے لئے پولیس نے نشاط گروپ سے بڑی مقدار میں کپڑا خرید لیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے یونیفارم کا رنگ اوراولیوگرین ہوگا۔ جبکہ پولیس اہلکار سروں پر موجود ٹوپیوں کی بجائے پی کیپ ٹوپیاں پہنیں گے۔ نئے یونیفارم کی تقریب رونمائی رواں ماہ آئی جی آفس پنجاب میں منعقد ہوگی۔ دفاتر میں اور فیلڈ میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم کا رنگ اولیو گرین ہوگا لیکن ان کے ڈیزائن الگ الگ ہونگے۔

مزید : لاہور