اس تصویر میں ماں کون ہے اور بیٹی کون؟ اور ماں کی عمر دراصل کتنی ہے؟ جواب ایسا کہ جان کر پوری دنیا چکرا کر رہ گئی

اس تصویر میں ماں کون ہے اور بیٹی کون؟ اور ماں کی عمر دراصل کتنی ہے؟ جواب ایسا ...
اس تصویر میں ماں کون ہے اور بیٹی کون؟ اور ماں کی عمر دراصل کتنی ہے؟ جواب ایسا کہ جان کر پوری دنیا چکرا کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگوں کے جینز میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ اپنی اصل عمر سے کم عمر نظر آتے ہیں، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو غذائی احتیاط اور باقاعدہ ورزش سے جوانی کو دیرپا بناتے ہیں اور کم عمر نظر آتے ہیں، لیکن آخر کوئی کتنا کم عمر نظر آ سکتا ہے؟ چین میں ایک خاتون نے انٹرنیٹ صارفین کو ورطہ¿ حیرت میں ڈال رکھا ہے جو اپنی اصل عمر سے آدھی عمر کی نظر آتی ہے، اور اس میں اور اس کی بیٹی میں تمیز کرنا صارفین کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ژو من نامی اس خاتون کی عمر 50سال جبکہ اس کی بیٹی کی عمر 25سال ہے۔ گزشتہ دنوں بیٹی نے اپنی ماں کے ساتھ ایک سیلفی بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے اور لوگوں سے پوچھا ہے کہ ”ان میں میری ماں کون ہے اور میں کون ہوں؟“

’میں 25سال کی تھی جب یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا جو میرے خاندان میں آج تک کسی نے نہ کیا‘ پاکستانی لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے
رپورٹ کے مطابق چینی صوبے ینان کی رہائشی ژو من بالکل اپنی بیٹی کی عمر کی لگتی ہے اور صارفین کے لیے یہ پہچاننا بے حد مشکل ہو رہا ہے کہ ان میں ماں کون ہے اور بیٹی کون۔ انٹرنیٹ پر تصویر مقبول ہونے کے بعد ژو من کی خوبصورتی کا چرچا چینی میڈیا میں بھی ہونے لگا ہے جس نے اسے ”جادوئی خوبصورتی“ کا خطاب دے دیا ہے۔ ژو من کا کہنا ہے کہ ”میری بیٹی میری بہترین دوست ہے۔ میں ہمیشہ اس کے ساتھ شاپنگ کے لیے جاتی ہوں۔ ہمارے درمیان عمر کا کوئی فرق نہیں ہے۔ لوگ ہمیں دیکھ کر بہنیں یا دوست خیال کرتے ہیں۔ کبھی کسی کو یہ خیال تک نہیں آتا کہ میں اس کی ماں بھی ہو سکتی ہوں۔“


رپورٹ کے مطابق ژو من 4سال قبل ریٹائر ہو چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں کبھی فارغ نہیں رہ سکتی، ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہوں۔ میں خودکو گھر کے کام میں یا انٹرنیٹ پر مصروف رکھتی ہوں یا پھر بیوٹی سیلونز اور ہیرڈریسرز کے پاس چلی جاتی ہوں۔“ ژو من کے شوہر نے اس کی خوبصورتی کے راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”میری بیوی پیدائشی خوبصورت ہے اور وہ اپنی جلد کی بہت حفاظت کرتی ہے۔ وہ ہمیشہ رات 9بجے سو جاتی ہے اور صبح جلدی اٹھتی ہے۔ وہ مزاج کی بہت فیاض ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اب بھی خوبصورت نظر آتی ہے۔ میں جب بھی اپنی نوجوان نظر آنے والی بیوی کے ساتھ باہر جاتا ہوں تو فخر محسوس کرتا ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -