شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کیلئے بطور حقیقی لیڈر جرات مندانہ فیصلہ کیا،ان کی سپورٹ سے قوم کو حوصلہ ملا:شہر یار خان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پی سی بی شہریارخان نے کہاہے کہ شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کیلئے حقیقی لیڈر کے طور پر جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے اوران کی سپورٹ سے پوری قوم کو حوصلہ ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریارخان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف جیسا لیڈر ہی پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کرواسکتا تھا ۔انہوںنے فائنل میچ لاہور میں کروانے کافیصلہ لے کر عوام کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے عوام کی تحفظ کیلئے اعلی ترین سیکیورٹی انتظامات کیے ہوئے تھے جس کی بدولت عوام پرسکون ماحول میں میچ دیکھ سکی جبکہ تمام متعلقہ ادارے شہباز شریف کی قیادت میں بہترین کام کرتے رہے۔