سندھ پولیس میں کالعدم تنظیم کے خفیہ نیٹ ورک کی تلاش شروع، چوہدری اسلم کے قتل میں نئے انکشافات کے بعدسی ٹی ڈی حکام چوکنا ہوگئے

سندھ پولیس میں کالعدم تنظیم کے خفیہ نیٹ ورک کی تلاش شروع، چوہدری اسلم کے قتل ...
سندھ پولیس میں کالعدم تنظیم کے خفیہ نیٹ ورک کی تلاش شروع، چوہدری اسلم کے قتل میں نئے انکشافات کے بعدسی ٹی ڈی حکام چوکنا ہوگئے

  


کراچی(آن لائن)سندھ پولیس میں کالعدم تنظیم کے خفیہ نیٹ ورک کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں نئے انکشافات سا منے آنے لگے،چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث پولیس اہلکار کامران کا نام سامنے آنے پرسی ٹی ڈی حکام چوکنا ہوگئے،سندھ پولیس میں کالعدم تنظیم کے خفیہ نیٹ ورک کی تلاش شروع کردی گئی۔

کورنگی سے گرفتاردہشتگردوں نے چوہدری اسلم کے ٹیم میں شامل کامران کا نام لے کر تحقیقات اداروں کو چوکنا کردیا،چوہدری اسلم کے گھر پر ہونیوالا دھماکا بھی پولیس اہلکارکامران نے کرایا تھا۔دہشتگردوں کے مطابق پولیس اہلکار کامران نے پہلے دلدار چاچاسے چوہدری اسلم کے گھر کی ریکی کرائی تھی جبکہ چوہدری اسلم کے آنے جانے کی ٹائیمنگ اور حرکات وسکنات بھی کامران ہی فراہم کرتا تھا۔سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزمان ظفرسائیں ، طیب احسان ، قاری جاوید اور وزیر عرف ریحان نے انکشاف کیا کہ ان کا کمانڈر چوہدری اسلم کی ٹیم میں شامل تھا جس نے واردات کیلئے پانچ کروڑ کی رقم بھی وصول کی تھی۔

جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم کی دہشتگردوں سے پوچھ گچھ جاری ہے ، دہشتگردوں کو فنڈنگ کون کون کرتا تھا ، جے آئی ٹی اس بات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

مزید : کراچی