ہم تحریک انصاف کے والدین میں سے ہیں، جماعت کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:بانی ممبر تحریک انصاف اکبر ایس بابر

ہم تحریک انصاف کے والدین میں سے ہیں، جماعت کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ...
ہم تحریک انصاف کے والدین میں سے ہیں، جماعت کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:بانی ممبر تحریک انصاف اکبر ایس بابر

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی ممبر تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے والدین میں سے ہیں ،ہم نے اسے پیدا کیا ہے،چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بائیو میٹرک طریقے سے الیکشن کرانے پر ایک ہزار ارب روپے کے اخراجات اٹھیں گے: سربراہ پلڈاٹ

دنیا نیو ز کے پروگرام”نقطہ نظر “ میں  بانی ممبر اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی پر دائر کئے گئے کرپشن کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں نے تحریک انصاف پر نومبر 2014میں کیس دائر کیاتھا اس کا مقصد تھا کہ پی ٹی آئی کو جو بیرون ممالک سے فنڈنگ آتی ہے وہ کہاں جاتی ہے؟اسے عوام پر خرچ کیاجانا چاہیے نہ آپس میں ہی خوردبر د کر لیا جائے ۔تحریک انصاف کو کروڑوں روپے ماہانہ ہنڈی، پانامہ و دیگر غیر ملکی اکاونٹس سے آتے ہیں جوکہ ثابت بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مقدمہ تاحال عدالت میں چل رہا ہے لیکن دوسر ی جانب سے آئے دن تاخیری حربے استعمال کئے جاتے ہیں۔لیکن اخلاقی طور پر اگر ہم نے کرپشن کی ہے اورغیر قانونی طریقے سے پیسے لئے ہیں تو ہمیں اس کیخلاف آواز نہیں اٹھانی چاہیے۔

مزید : اسلام آباد